ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 23سے 30جنوری کو ہوگا گرام پنچایت صدر و نائب صدر کے لئے ریزرویشن۔ الیکشن کمیشن کے سافٹ ویئر کے ذریعے اراکین کے سامنے ہوگی قرعہ اندازی

23سے 30جنوری کو ہوگا گرام پنچایت صدر و نائب صدر کے لئے ریزرویشن۔ الیکشن کمیشن کے سافٹ ویئر کے ذریعے اراکین کے سامنے ہوگی قرعہ اندازی

Mon, 18 Jan 2021 20:07:44    S.O. News Service

کاروار، 18؍جنوری (ایس او نیوز) گرام پنچایتوں کے لئے صدر و نائب صدر کے عہدے ریزرو کرنے کا عمل23سے 30جنوری کے درمیان انجام دیاجائے گا۔ اس مرتبہ شفافیت بنائے رکھنے کے لئے  یہ کارروائی الیکشن کمیشن کےسافٹ ویئر پرنومنتخب گرام پنچایت اراکین  کے سامنے ہی قرعہ اندازی (لاٹری) کے ذریعے پوری کی جائے گی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 23جنوری صبح 11بجے سرسی کے 33  گرام پنچایتوں کے لئے  امبیڈکربھون میں ، دوپہر 3بجے سداپور کے 23گرام پنچایتوں کے لئے ہوسور کے شنکر مٹھ بھون میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔ اسی طرح 25جنوری کودوپہر 3بجے کاروار کے 18گرام پنچایتوں کے لئے ضلع رنگ مندر میں  لاٹری نکالی جائے گی۔27جنوری کو صبح 11 بجے  یلاپور کے 15گرام پنچایتوں کے لئے اے پی ایم سی یارڈ اڈیکے بھون میں اور دوپہر 3بجےمنڈگوڈ کے 16گرام پنچایتوں کے لئے لوئیلا سینٹر میں قرعہ نکالا جائے گا۔28جنوری کو صبح 11بجے ہلیال اور ڈانڈیلی کے 24گرام پنچایتوں کے لئے ڈاکٹر جگجیون رام بھون میں اور دوپہر3بجے جوئیڈا کے 16گرام پنچایتوں کے لئے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج میں قرعہ اندازی ہوگی۔

اسی طرح 29جنوری صبح 11بجے بھٹکل کے 16گرام پنچایتوں کے لئے کملا بائی رامناتھ شانبھاگ ہال میں  اور دوپہر 3بجے ہوناور کے26گرام پنچایتوں کے لئے لاٹری نکالی جائے گی۔جبکہ 30جنوری کو صبح 11بجے کمٹہ کے 22گرام پنچایتوں کے لئےکتور رانی چنما سرکل کے قریب واقع پور بھون میں اوردوپہر 3بجےانکولہ کے 21گرام پنچایتوں کے لئے سواتنترا سنگرام بھون میں قرعہ نکالا جائے گا۔


Share: